۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رانچی مشاعرہ

حوزہ/ انہوں نے تکفیریوں کے متعلق کہا : یہ ایسا گروہ ہے جو پیغمبر اسلامؐ کو اذیت دینے کا کام کرتا ہے، یہ دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی نے رانچی میں منعقدہ آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے سورہ توبہ کی آیت ۱۲۸ کا حوالہ دہتے ہوئے کہا: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات گرامی کی صفات کے سلسلے میں اس بہتر کوئی آیت نہیں ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ ، آپ کی ہدایت پر حریص ہیں، اگر تم تکلیف میں ہو تو پیغمبرؐ تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں۔

دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے: حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی

انہوں نے کہا کہ روایات میں ہے کہ پیغمبر اکرم اس طرح تمہاری ہدایت کے لئے حریص ہیں جیسے کوئی شخص جلتی ہوئی شمع سے پروانوں کو بچا رہا ہو اور اپنی پرواہ بھی نہ کرے کہ اس شمع سے اس کے ہاتھ جل جائیں گے، اسی طرح پیغمبر تمہیں جہنم کی آگ سے بچانے میں حریص ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ تم جہنم کی آگ سے نجات پا جاؤ۔

مولانا نے مزید کہا کہ پورے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے صفت رؤوف و رحیم کو اپنے لئے استعمال کیا ہے اور خود سے مختص کر رکھا ہے، لیکن اس آیہ کریمہ میں ان دونوں صفتوں کو نبی اکرمؐ کے لئے استعمال کیاہے، اور کسی نبی کے لئے استعمال نہیں کیا۔

دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے: حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی

حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی نے ایک اہم نکتہ کی جانب اشارہ کرتے کہا : ہم دشمنان اسلام اور دشمنان اہل بیت (ع) کو نجس کہہ دیتے ہیں اور طاہر الولادۃ نہیں سمجھتے، جبکہ ایسا نہیں ہے، ممکن ہے بعض اہل بیت علیہم السلام کے دشمن ایسے ہوں جو نہ نجس ہوں اور نہ ہی نجس الولادۃ ، بلکہ ان کی یہ دشمنی صرف نادانی اور جہالت کی وجہ سےہو، لہذا ہمارا فریضہ یہ ہے کہ ان کو راہ راست پہ لائیں اور ان کی ہدایت کریں۔

انہوں نے تکفیریوں کے متعلق کہا : یہ ایسا گروہ ہے جو پیغمبر اسلامؐ کو اذیت دینے کا کام کرتا ہے، یہ دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے۔

دہشت گردی اور تکفیری ایجنڈہ صرف نبی مکرمؐ کو تکلیف پہنچانے کا کام کرتا ہے: حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی

مولانا نے ہندوستان میں مسلمانوں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا:ہم ہندوستان مسلمان اتنی قوت رکھتے ہیں کہ اس ملک میں اپنے حقوق کا دفاع کر سکیں اور اپنے حقوق کو حاصل کر سکیں، آج پوری دنیا کے لئے ہندوستان کا مسلمان ائیڈئل اور نمونہ عمل ہے کہ دوسرے مذاہب کے ساتھ کس طرح زندگی گزارتا ہے، دنیا کو ہندوستانی مسلمانوں سے سبق لینا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .